چوہنگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 34 سالہ شخص جاں بحق

چوہنگ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 34 سالہ شخص جاں بحق

لاہور کے علاقے چوہنگ کے دینہ ناتھ گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 34 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات کا تعین تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔