چوہنگ کے علاقے موہلنوال چوک پر ٹرک اور مزدہ گاڑی کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 38 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ اویس، 32 سالہ شہباز اور 21 سالہ شاہد شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔