لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جلد واقعے کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔