سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پرآگیا

لندن (خصوصی رپورٹ) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سنگاپور نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ پر شہری دنیا کے 192 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تازہ درجہ بندی کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات 188 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں،  پاکستان اس فہرست میں 100ویں نمبر پر ہے، جہاں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 30 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سفر کر سکتے ہیں