نیو یارک(خصوصی رپورٹ) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کردہ فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔فہرست میں پاکستان 102ویں نمبر پر ہے۔سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان ، سپین کے پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے حامل افراد کو 192 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ آسٹریلیا، ڈنمارک، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لگسمبرگ، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹ 191 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔امریکا کا فہرست میں آٹھواں نمبر ہے۔پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک قرار پایا ہے۔