ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا کو جواب دہ ٹھہرانے اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ

ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا کو جواب دہ ٹھہرانے اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو اس کے مبینہ غیرقانونی اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جائے اور عالمی ادارہ اس معاملے پر مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد کہا کہ امریکا اپنے مبینہ غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ امریکا کی مبینہ جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور یہ بھی یقینی بنائے کہ واشنگٹن اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کرے۔امیر سعید ایروانی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون کے احترام اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق پیش آنے والے واقعات کے بعد بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔