ضلع کچھی کے علاقے مچ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب گاڑی متاثرہ مقام سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کی شدت سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔تاحال دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔