پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ ان کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔