احمد پور شرقیہ :قومی شاہراہ پر شوز کمپنی کے کنٹینر میں آتشزدگی

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ، بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر شوز کمپنی کے کنٹینر میں آتشزدگی ہوگئی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کنٹینر میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیاموٹروے پولیس نے آگ کو پھیلنے سے روکا، کنٹینر عملہ اور قیمتی سامان محفوظ نکالاریسکیو اداروں کی مدد سے کولنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا.