شہری مکان گروی و کرایہ پر لیتے دیتے ہوئے فریق کی شہرت ضرور چیک کریں
بدمعاشی کلچر کسی صورت قابل قبول نہیں کیا جا سکتا:ڈی آئی جی آپریشنز کی گفتگو
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ چند پیسوں کی خاطر فراڈیوں کو خود پر مسلط نہ کریں۔ شہری مکان گروی و کرایہ پر لیتے دیتے ہوئے فریق کی شہرت ضرور چیک کریں۔بدمعاشی کلچر کسی صورت قابل قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بدمعاشی و غندہ گردی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں وپولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہریوں کی جانب سے وراثتی تقسیم،فراڈ، بلیک میل،کرایہ دار ومالک مکان سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو بذریعہ ویڈیولنک احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بھائی کی سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش پر سزا ہوجانے کے بعد بھی الزام علیہ کادوبارہ تصویر وائرل کرنے اور مقدمہ درج کروانے کی دھمکیاں کی بہن کی درخواست پر ایس ایچ او نوانکوٹ کو معاملے کی انکوائری رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری میں غیر قانونی عمل چھوڑ دینے کی رپورٹ آنے پر بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اسی طرح شہری کا کمیٹی کی ادائیگی کے10 سال بعد پیسوں کے تقاضہ کی شکایت پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو دستاویزی ثبوت چیک کرنے کا حکم دیاگیا۔ فیصل کامران نے ملزمان کی جانب سے مدعی مقدمہ کوہراساں و دھمکانے کی شکایت پر ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کو شہری کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح وراثتی تقسیم پر جھگڑوں، لین دین میں فراڈ کی بھی شکایت کی متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کسی کو بھی جبری طور پر اس کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔فیصل کامران نے کہا کہ شکایات کا ازالہ، بروقت انصاف کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔قانون کی بالا دستی کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ شہری اپنے گرد نواح بھی نظر رکھیں، جرائم کے خاتمے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ایس ایچ او دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک تھانوں میں عوامی مسائل سن کر حل کریں