شوبز میں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایاجاتا ہے، حرا مانی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیا۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی۔حرا مانی نے جواب دیا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لئے صبح آ?ٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے، اسی لئے مجھے کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کبھی کبھی مولا جٹ جیسی فلم دیکھ کر رشک ہوتا ہے کہ شاید میں بھی ایسا کردار کر سکتی لیکن پھر جب اپنے گھر میں اپنے بچوں کو دیکھتی ہوں تو سب کچھ بھول جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ بس یہی زندگی ہے۔