لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ میں شہری سنیارے کی دکان پر دھاوا بولنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیاایس ایچ او فاروق اعظم کے مطابق ملزمان نے نواں کوٹ کے علاقے ڈھولن وال میں دھاوا بولا اور تشدد کیاملزمان شہری عمر فاروق پر تشدد کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بھی بناتے رہینواں کوٹ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جاوید، شعیب، شہباز، اور حسین شامل ہیں پولیس نیملزمان کے خلاف شہری عمر فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ قانوں کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے ہروقت موجود ہے،