لیگ ن ، تحریک انصاف نے جے یو آئی کی قیادت سے ملاقاتیں را بطے بڑھانے کا فیصلہ کیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)مخصوص نشستوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد سمیت اپوزیشن جماعتوں نیجوڑ توڑ کیلئے رابطے تیز کر د ئیے اس ضمن میں مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف نے جے یو آئی کی قیادت سے ملاقاتیں را بطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد جے یو آئی کے کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومت اوراپوزیشن سرگرم ہوگئی ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امیر مقام، مرتضٰی جاوید عباسی سمیت دیگر نے جے یو آئی کے سربراہ سے مختلف اوقات میں رابطے اور ملاقاتیں کیں ،دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بھی جے یو آئی کومخصوص نشستیں واپس کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے اسی طرح بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حوالے سے بھی رابطے جاری ہیں۔