ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل دوسرے دن پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جبکہ دیر لوئر میں شادی کے دن نوجوان کی موت نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔
ڈی آئی خان حادثہ:
ضلع کرم میں سفر کے دوران ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔پولیس اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز کا حادثہ:
تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
دیر لوئر کا سانحہ:
نگری پائین تالاش، دیر لوئر سے تعلق رکھنے والا نوجوان امجد ولد محمد امین اپنی شادی کے دن موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔امجد کی آج شادی تھی، حادثے کے بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔