کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیں، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔