ویب ڈیسک: بھارت کی کھیلوں سے دشمنی میں شدت آ گئی ہے۔
کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی بھی نشانے پر آ گیا۔ انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور اس سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں پیش پیش ہے۔
تفصیلات:
بھارتی میڈیا نے حالیہ دنوں میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارتی حکومت نے ایشیا کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔تاہم صرف دو روز بعد ہی بھارتی میڈیا اور آر ایس ایس سے منسلک اکاؤنٹس نے پاکستان مخالف مہم چھیڑ دی۔پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
ٹورنامنٹ کی تفصیل:
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارتی شہر راج گر میں ہونا ہے۔موجودہ صورتحال میں سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت بھیجنا مناسب ہوگا؟سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر سنجیدہ بحث شروع ہو چکی ہے۔
قومی ردِ عمل:
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتانوں اور اولمپئنز نے مطالبہ کیا ہے کہ:ایشیا کپ بھارت کے بجائے کسی غیر جانبدار ملک میں منعقد کیا جائے۔جس طرح کرکٹ میں غیر جانبدار مقام طے کیے جاتے ہیں، ہاکی مقابلوں کے لیے بھی یہی اصول اپنایا جائے۔