کراچی(آئی این پی )سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے بھارتی صحافی کو انٹرویو کے حوالے سے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین کا انٹرویو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو نہ صرف نوجوان قیادت کے نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔