بارش، گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ معطل رہی

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں پری مون سون بارش کے باعث تکنیکی مشکلات کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گاڑیوں کی ایمیشن (دھواں خارج ہونے)کی ٹیسٹنگ کا عمل عارضی طور پر معطل کئے رکھا۔ڈی جی عمران حامد شیخ کا کہنا تھا بارش سے شہریوں کوبوتھ پرمشکل کاسامناتھا جس کی وجہ سے گزشتہ روز شہرمیں گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ روک دی گئی ۔انہوں نے مزید کہ بارش تھمنے پر آج ( جمعہ ) ایمیشن ٹیسٹنگ بحال کی جائے گی۔