برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے صیہونی ادارے سے تعلقات منقطع کر دئیے

لندن(آ ئی این پی  )برطانیہ کی سب سے بڑی ڈاکٹروں کی تنظیم برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن( بی ایم اے)  نے اسرائیل کی طبی تنظیم اسرائیل میڈیکل ایسوسی ایشن  (آئی ایم اے)   کے ساتھ  اپنے تمام تعلقات معطل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ۔ یہ فیصلہ بی ایم اے کی سالانہ کانفرنس میں بھاری اکثریت (80 فیصد سے زائد)  سے منظور کیا گیا، جس کے تحت اسرائیلی طبی ادارے کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں اور طبی نظام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت نہ کرنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے