اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے آج ہمیں تعلیم کی وہ قسم درکار ہے جو نہ صرف ہنر دے بلکہ ذہنی بلوغت اور معاشرتی شعور بھی پیدا کرے۔ پاکستان ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ ایک نظریہ اور وعدہ ہے، جسے ہم نے تعلیم سے ہی تعبیر دینا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نان فارمل ایجوکیشن کے تازہ اعداد و شمار کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے موجودہ تعلیمی نظام، معاشرتی تبدیلی، خواتین کی تعلیم، اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔