جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں
26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی،مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا
کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹرہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی، آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔ کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہے،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے نئے انداز سے سوچیں، کراچی چل رہا ہے تو ملک پل رہا ہے۔