پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا پولیس کو جدیدترین ڈرون ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبے کے 27اضلاع اور7 یونٹس کے نمائندوں کوجدید سرویلنس ڈرونز جبکہ صوبے کے انتہائی حساس اضلاع کے سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، فضائی نگرانی اور خصوصی کارروائیوں کیلئے جدیدتھرمل ٹیکنالوجی سے لیس اضافی ڈرونز بھی فراہم کیے گئے ۔ تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز سمیت متعلقہ ضلعی پولیس افسران، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ایس ایس یو، ایف آر پی، پی ٹی سی ہنگو، ای پی ٹی سی کے نمائندوں اورپولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرناوقت کی اہم ضرورت اور ہماری اولین ترجیح ہے