غزہ کے بچوں پر موسمی اثرات اور جاری انسانی بحران سنگین خطرہ بن چکے ہیں
غزہ (آئی این پی )غزہ کے سول ڈیفنس ادارے نے کہا ہے کہ مسلسل بارش اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے عارضی مراکز میں سے 90 فیصد پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے نتیجے میں اب تک 17 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے غزہ میں بچوں کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ غزہ کے بچوں پر موسمی اثرات اور جاری انسانی بحران سنگین خطرہ بن چکے ہیں