ملک بھر میں آج سے10 جولائی تک بارشیں‘آندھی کا امکان

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ  ہے:محکمہ موسمیات

اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے کہا ہے  آج  6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  بارش برسانے والا نیا مون سون سسٹم آج آج سے دوبارہ پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں مزید بارشوں اور تیز ہواں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی  ۔ماہر موسمیات زینت یاسمین کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے  کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے