پاکستان روس کا فطری اتحادی اور معاشی اور تجارتی تعلقات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے: روسی نائب وزیراعظم

ماسکو(آئی این پی )روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک نے کہا ہے  پاکستان روس کا فطری اتحادی  اور روس کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کی رو سی نائب وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، توانائی، صنعتی اور زرعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان، ازبکستان، روس ریلوے منصوبے اور کارگو ٹرین کی اہمیت پر زور دیا گیا، روس کے نائب وزیراعظم نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔طارق فاطمی نے روسی قیادت کیلئے پاکستانی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کو عالمی استحکام کیلئے اہم ملک سمجھتا ہے