پنجاب کی شان نایاب نسل کے اڑیال کی تعداد میں بتدریج اضافہ

 بڑی تعداد میں موٹروے کے قریب پہاڑوں پر گھومنے کے مناظر کیمرے میں محفوظ 
لاہور  (آئی این پی )محکمہ وائلڈ لائف کی کاوشوں سے نایاب نسل کے جانور اڑیال کی نسل میں بتدریج اضافہ ہو گیا، سالٹ رینج میں پایا جانے والا اڑیال باآسانی ہر جگہ دکھائی دینے لگا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق اڑیال کے غیر قانونی شکار میں روک تھام کے بعد اسکی نسل میں اضافہ ہوا ہے، اڑیال کے بڑی تعداد میں موٹروے کے قریب پہاڑوں پر گھومنے کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چکوال کے علاقے میں ویڈیو میں اڑیال کی بڑی تعداد کو بلا خوف و خطر آزادانہ گھومتے دیکھا جاسکتا ہے