لاہور(کرائم رپورٹر)داتادربار اور گوالمنڈی پولیس نے مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کردیابی کیٹگری کے مقدمات میں مفرور 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق داتا دربار پولیس نے علاقہ میں خطرناک فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے اشتہاری ملزم عاصم کو گرفتار کرلیاگوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئیمفرور اشتہاری ملزم اصغر کو گرفتار کرلیاروپوش اشتہاریوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیااشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے داتا دربار اور گوالمنڈی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے