بہاولپور(آئی این پی )سوشل میڈیا پر غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے والے صادق آباد کے پولیس کے 2 افسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق صادق آباد پولیس کے دو افسر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، آرپی او بہاولپور نے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی جانب سے لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر سب انسپکٹر نوید نواز واہلہ اور سب انسپکٹر سیف ملہی کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ممتاز چانگ نے پنجاب اسمبلی میں ان افسراں کے خلاف آواز اٹھائی تھی