پنجاب پولیس میں تبادلوں کا ریلا

11 ڈی آئی جیز، متعدد آر پی اوز اور 17 سینئر پولیس افسر تبدیل : نوٹیفکیشن
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح پر پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دیتے ہوئے مختلف اضلاع اور یونٹس میں 11 ڈی آئی جیز، متعدد آر پی اوز اور 17 سینئر پولیس افسران کے عہدوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل اختر سکھیرا کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیاطیب حفیظ چیمہ کو آر پی او گوجرانوالہ کے عہدے سے ہٹا کر ڈی آئی جی ایس پی یو لگا دیا گیاخرم شہزاد حیدر کو نیا آر پی او گوجرانوالہ مقرر کیا گیا۔رائے بابر سعید کو آر پی او بہاولپور سے تبدیل کرکے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیاغازی محمد صلاح الدین کو آر پی او بہاولپور تعینات کیا گیا۔رانا ایاز سلیم کو آر پی او ساہیوال مقرر کیا گیاسردار غیاث گل خان کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیاسجاد حسین منج کو آر پی او ڈیرہ غازی خان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ محمد اظہر اکرم کو آر پی او ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔محبوب رشید میاں کو آر پی او ساہیوال کے عہدے سے ہٹا کر کمانڈنٹ پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لگا دیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 17 سینئر افسران کے عہدوں میں ردوبدل کی منظوری بھی جاری کر دی، جس کے مطابق ایس ایس پی نوید عاطف کو ڈی پی او چنیوٹ تعینات کیا گیا، جبکہ سابق ڈی پی او عبداللہ احمد کو ایس ایس پی ایڈمن اسپیشل برانچ لاہور پوسٹ کر دیا گیا۔صادق حسین ڈی پی او ڈیرہ غازی خان مقرر، جبکہ علی وسیم کو اے آئی جی ویلفیئر سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیاکاشف ذوالفقار کو ڈی پی او چکوال اور احمد محی الدین کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او لاہور لگا دیا گیافرقان بلال کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کیا گیا۔محمد عمران ڈی پی او راجن پور اور کامران حامد ڈی پی او حافظ آباد مقرر ہوئیڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کو ایس ایس پی انٹرنل اکاوٓنٹیبلٹی سی سی پی او آفس لاہور تعینات کیا گیافاروق امجد کو ایس پی سیف سٹیز جہلم پوسٹ کر دیا گیا۔حسن جاوید بھٹی کو ڈی پی او لیہ اور رضا تنویر کو ڈی پی او مری تعینات کیا گیامنصور قمر ڈی پی او کوٹ ادو، آصف آمین ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب، اور کامران ممتاز ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور ہوں گیعبدالحنان کو اے ایس پی سی سی ڈی شیخوپورہ تعینات کر دیا گیاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یہ تقرر و تبادلے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔