وینزویلا کے صدر مادورو کے نائیکی ٹریک سوٹ کی طلب بڑھ گئی، اسٹاک ختم ہو گیا

وینزویلا کے صدر مادورو کے نائیکی ٹریک سوٹ کی طلب بڑھ گئی، اسٹاک ختم ہو گیا

گزشتہ دنوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکا کی کارروائی کے دوران گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس میں صدر مادورو کو نائیکی کا سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر اور دیگر شیئر شدہ فوٹیجز کے بعد نائیکی کے اس ماڈل کی مانگ میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے اسٹاک تیزی سے ختم ہو گیا۔ مختلف آن لائن ریٹیلرز نے اطلاع دی کہ یہ ٹریک سوٹ چند گھنٹوں میں مارکیٹ اور ویب اسٹورز سے غائب ہو گیا۔سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کو میمز کی شکل میں بڑی تیزی سے شیئر کیا گیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر، جس نے اس ٹریک سوٹ کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق “Nike track suit” اور متعلقہ کیورڈز کی سرچز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ریٹیلرز کے مطابق یہ ٹریک سوٹ عام طور پر 240 سے 270 امریکی ڈالر میں فروخت ہوتا ہے، لیکن تصاویر وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر اسٹاک ختم ہو گیا۔ اس واقعے نے امریکی کارروائی اور مادورو کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ فیشن کے تناظر میں بھی عالمی سطح پر دلچسپی پیدا کر دی ہے۔