امریکی اٹارنی جنرل نے وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کے لیے انعام دگنا کرنے کا اعلان کیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کو اب 50 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا، جو کہ قبل ازیں 25 ملین ڈالر تھا۔پام بونڈی کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر مدورو منشیات کی اسمگلنگ میں ایک بڑے اسمگلر ہیں اور یہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اسی لیے انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل، جنوری میں، مدورو کی تیسری مدتِ صدارت کے بعد، اس انعامی رقم کو 15 ملین سے بڑھا کر 25 ملین ڈالر کردیا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر پر تیسری بار منتخب ہونے کے حوالے سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے اور مدورو کے خلاف سخت تنقید کی ہے۔