پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹیم کا پہلا میچ 17 جنوری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔نئے اسکواڈ میں شان مسعود کو کپتان، سعود شکیل کو نائب کپتان، اور امام الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ لیگ اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ انجرڈ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/بیٹر)، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/بیٹر)، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔