ڈرائیور کیساتھ بدتمیزی، ٹریفک کانسٹیبل معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈرائیور کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح ہیانہوں نے واضح کیا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔