لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر چودھری عبدالرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات‘ کی برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے سمیت آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘ چودھری عبدالرحمان نے پارٹی قائد کو سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق چلائی گئی خصوصی مہم بارے آگاہ کیا‘سمندر پار بالخصوص برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کو فعال بنانے اورترسیلات زر بارے خصوصی مہم چلا نے پر چوہدری عبدالرحمان کی کاوشوں کو سراہا گیا‘نواز شریف نے جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرکے پارٹی کو مزید منظم کرنے اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔