ان کی سکیورٹی اورصحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے:مشیر وزیراعظم
لاہور (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اورصحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان کی تائید کردی۔