اریکا حق کا سوشل میڈیا پر انفلوئنسر بننے کی خواہشمند لڑکیوں مشورہ

اریکا حق کا سوشل میڈیا پر انفلوئنسر بننے کی خواہشمند لڑکیوں مشورہ

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اریکا حق نے نوجوان لڑکیوں کو خبردار کیا کہ انفلوئنسر بننے کے دوران محتاط رہیں اور اپنی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

اریکا حق نے کہا کہ شہرت کے حصول کی دوڑ میں بعض لڑکیاں حد سے آگے چلی جاتی ہیں اور اپنی نجی یا متنازع ویڈیوز دانستہ طور پر سامنے لا کر بعد میں مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جوڑی یا کپل ویڈیوز کے ذریعے کئی لوگ مشہور ہوئے، لیکن یہ رجحان ختم ہونے کے بعد کچھ افراد نے متنازع راستے اختیار کیے۔اریکا حق نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی حدود کا خیال رکھا اور شہرت کے لیے کبھی اپنی نجی زندگی کو استعمال نہیں کیا۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر کامیابی کے لیے کردار اور وقار کو برقرار رکھنا ضروری ہے، ورنہ وقتی شہرت بعد میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی، جیسے آن لائن تنقید، ٹرولنگ اور نامناسب تبصرے جو ذہنی دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔ اریکا نے اعتراف کیا کہ وہ بھی ایک وقت میں ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار رہیں، لیکن خاندان اور دوستوں کی مدد سے اس مشکل مرحلے سے باہر آئیں۔