ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان نے امریکہ کو شکست دیدی

کولمبو‘چنئی‘نئی دہلی(سپورٹس دیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکہ کو شکست دے دی‘پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں کے نقصان پر190رنز 
بنائے اور امریکہ کو191کا ہدف دیا جو وہ پورا کرنے میں ناکام رہی‘گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 ویں اوور میں پورا کرلیا، ٹم سیفرٹ 89 اور فن ایلن 84 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ہالینڈ نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے