ڈھاکہ،ممبئی (آئی این پی ) آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ بی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش کے میچ بھارت سے سری لنکا منتقل کرانے کی درخواست کرے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا اور حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی معاملے سے آگاہ کرے گا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کی جانب سے کوئی عوامی بیان نہیں جاری کیا گیا ہے لیکن بنگلا دیش کے کھیلوں کے مشیر آصف نذورل نے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی سی سی کو درخواست دے کہ بنگلا دیش کے میچ سری لنکا میں کرائے جائیں