پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ جیت لی نفسیاتی‘سفارتی‘سوشل میڈیا محاذ پر شکست دیدی

بھارت کو امریکہ سے بہت امیدیں تھیں مگر امریکہ کی جانب سے اس معاملے پر حمایت نہ ملنے سے بھارت  کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر میمز  کی بھرمار کردی  عوام جنگ سے بالکل خوفزدہ نظر نہیں آئے اور بھارتیوں کو جنگ کیلئے للکارتے رہے

 پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں بھی متحد ہو گئیں اورقوم کے ساتھ فوج کی پشت پر کھڑی ہو گئیں جس کا بھارت پر نفسیاتی اثر اور دبائو پڑا 

پاک فوج کی جنگی مشقوں نے بھی دشمن کو خوفزدہ کردیا‘وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سفارتی محاذ پر ڈٹے رہے‘اسحاق ڈار کی تین دن میں63اہم ملاقاتیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان نے بھارت کے خلاف میدان میں لڑے بغیر ہی جنگ جیت لی‘پاکستان سفارتی محاذ پر دنیا کے سامنے اپنا درست موقف منوانے میں کامیاب ہو گیا‘دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کے جھوٹے بیانیہ اور الزامات کی حمایت نہیں کی‘بھارت کو امریکہ سے بہت امیدیں تھیں مگر امریکہ کی جانب سے اس معاملے پر حمایت نہ ملنے سے بھارت  کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا‘امریکی وزیرخارجہ نے بھارت کے الزامات ماننے سے انکار کیا اور کہا تنازع کو مل کر حل کریں‘اس کے علاوہ پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھی میمز اور پیغامات  کی بھرمار کردی‘کئی مزاحیہ ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئیں ‘پاکستانی عوام جنگ سے بالکل خوفزدہ نظر نہیں آئے بلکہ وہ ہر وقت اس صورتحال کو انجوائے کرتے نظر آئے‘اس صورتحال  میں پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں بھی متحد ہو گئیں اورقوم کے ساتھ فوج کی پشت پر کھڑی ہو گئیں جس کا بھارت پر نفسیاتی اثر اور دبائو پڑا اور دشمن یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا پاکستانی قوم اتنی متحد ہے تو اسے شکست دینا آسان نہیں ہے‘اس کے علاوہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر کامیابی کے ساتھ جنگ لڑی‘وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے  سربراہوں اور سفارتکاروں سے رابطے کئے اور ملاقاتیں کیں اور دنیا کو بتایا پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے‘پاکستان نے دنیا کے سامنے ثبوت پیش کردیئے جن میں بتایا گیا ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث نہیں‘دنیا نے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی  جس کی وجہ سے بھار ت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا‘پاک فوج کی جنگی مشقوں نے بھی بھارتی حکمرانوں اور فوج پر نفسیاتی اثر ڈالا