پولیس نے راستہ بھٹکنے والی 2بچیاں ڈھونڈ نکالیں

لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے میں دو کمسن بچیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا جس پر بھاٹی گیٹ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بغیر وقت ضائع کیے بچیوں کی تلاش شروع کر دی۔پولیس ٹیم نے جدید سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کے ساتھ ساتھ ہیومین ریسورس سے بھی مدد حاصل کی۔ پولیس کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ مومنہ اور مائرہ گھر سے نکلنے کے بعد راستہ بھٹک گئیں تھیں اور واپس نہ پہنچ سکیں۔بھاٹی گیٹ پولیس کی مسلسل کوششیں بالآخر رنگ لے آئیں اور دونوں لاپتہ بچیوں کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے بھاٹی گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائیں دیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور ان کی ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اور مدد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔