سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرنزکو دوبارہ اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع دی گئی،پہلے سے بھرتی ایس ٹی آئیز اب 31 مئی 2026 تک کام کرسکیں گے،ایس ٹی آئیز کو پرانے معاہدے کے تحت کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی،مذکورہ ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ رواں سال 31 مئی 2025 کو ختم ہوگیا تھا،دوران کنٹریکٹ استعفی دینے والے ایس ٹی آئیز کو دوبارہ کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ملے گی۔