بسنت:وزارت مواصلات کی آمدن میں 20 تک فیصد اضافہ

تین روز میں لاہور داخل ہونے والی گاڑیوں سے 10سے 12کروڑ روپے ٹول جمع 
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بسنت کے موقع پر وزارت مواصلات کی آمدن میں عام دنوں کی نسبت 10 تا 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ، تین روز میں لاہور داخل ہونے والی گاڑیوں سے تقریباً 10 تا 12 کروڑ روپے ٹول جمع کیا گیا، موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر لاہور کی جانب ٹریفک کے بہا ئو میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت مواصلات کے مطابق 4 سے 6 فروری کے دوران گوجرانوالہ، کالا شاہ کاکو اور اوکاڑہ ٹول پلازہ سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 ہزار 185 گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ ٹول پلازہ (سا ئوتھ با ئونڈ) سے 59 ہزار 521 گاڑیاں داخل ہوئیں جن میں زیادہ تعداد کلاس ون گاڑیوں کی رہی جو 49 ہزار 722 ہے، کلاس ٹو 4 ہزار 405، کلاس تھری 3 ہزار 105، کلاس فور 1 ہزار 571 اور کلاس فائیو 718 گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ (سا ئوتھ با ئونڈ) سے 38 ہزار 736 گاڑیاں داخل ہوئیں، ان میں کلاس ون 26 ہزار 385 ، کلاس ٹو 6 ہزار 762، کلاس تھری 3 ہزار 391، کلاس فور 1 ہزار 335 اور کلاس فائیو 863 گاڑیاں شامل تھیں۔ اوکاڑہ ٹول پلازہ (نارتھ با ئونڈ) سے لاہور کی سمت 28 ہزار 928 گاڑیاں گزرنے کا اندراج ہوا، ان میں کلاس ون 19 ہزار 630، کلاس ٹو 4 ہزار 454، کلاس تھری 1 ہزار 214، کلاس فور 1 ہزار 367 اور کلاس فائیو 2 ہزار 263 گاڑیاں شامل ہیں۔ تین دنوں میں موٹر وے پر عام مسافر گاڑیوں کے مقابلے میں چھوٹی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔