اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے آئی ایم ایف پروگرام صرف وزارت خزانہ کا نہیں، بلکہ پوری حکومت کا ہے، پیٹرولیم لیوی آمدن حاصل کرنیکا صرف ایک ذریعہ ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں اورلیوی سے متعلق اصلاحات آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں۔ جبکہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد میں متعلقہ وفاقی اورصوبائی اداروں کی ذمہ داریاں واضح ہیں۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بعض تاثر کی وضاحت کردی، اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں وفاقی وصوبائی ادارے اپنی ذمہ داریوں کے تحت کام کرتے ہیں۔ پیٹرولیم لیوی آئی ایم ایف پروگرام کامرکزی نکتہ نہیں، ایف بی آرکی آمدن بڑھانا اور ٹیکس دائرہ وسیع کرنا پروگرام کی اہم ترجیحات ہیں۔ پروگرام میں عالمی قیمتوں کیمطابق ایندھن کی قیمتوں میں باقاعدہ ردوبدل شامل ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے اضافی کاربن لیوی بھی اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔