پاکپتن(خصوصی رپورٹ)گندے انڈوں سے ہزاروں کلو گرام بیکری آئمٹز کی تیاری کا منصوبہ ناکام، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمیر ستار نے اپنی ٹیم فوڈ سیفٹی آفیسر مدثر سعید اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر عطا الرحمان ڈرائیور مبارک علی کے ہمراہ چک ماچھی سنگھ عارف والا میں انڈوں کے سٹور پر چھاپے کے دوران 19 ہزار خراب انڈے بر آمد کرکے تلف کردیے گئے، انڈوں کے ڈیلر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا کے علاقے چک ماچھی سنگھ میں ایک سٹور پر کارروائی کے دوران ٹوٹے اور خراب انڈے بر آمد کیے گئے، انڈوں کو فریش سٹاک کے ساتھ سٹور کیا گیا تھا اور غیر معیاری انڈے فریش سٹاک میں مکس کرکے بیکریوں پر سپلائی کیے جانے تھے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایکسپائری اور خراب انڈوں کو سٹاک کرنا فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باسیوں کو محفوظ اور صحت بخش غذا کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔