تمباکو کی برآمدات میں 30.92 فیصد کمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تمباکو کی برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 30.92 فیصد کی کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 11.3 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ دسمبر 2024 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 16.36 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 5.06 ملین ڈالر یعنی 30.92 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔