ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع،

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع،

لاہور: سیشن کورٹ نے جوا ایپس کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی کی زیر صدارت ہوئی۔دوران سماعت این سی سی آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی اور بتایا کہ تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہیں، اس لیے ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ این سی سی آئی اے سے طلب کر لیا۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف جوا ایپس کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کیا ہوا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔