لاہور میں خنکی برقرار، درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان

لاہور میں خنکی برقرار، درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان

شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے فضا میں خنکی برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں خنکی میں مزید اضافہ ہوگا۔ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔