ٹرمپ کی جنوبی افریقی صدر سے ملاقات، سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگا دیا

معذرت میرے پاس آپ کو دینے کیلئے طیارہ نہیں ہے، جنوبی افریقی حکومت نسلی ہم آہنگی اور قانون کی حکمرانی کی پابند ہے:صدر سیرل رامافوسا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے  دورے پر آئے جنوبی افریقی صدر سے  ملاقات کے دوران ان پر سفید فام شہریوں کی نسل کشی کا الزام لگا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاقب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  وائٹ ہائو س میں جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقات کے دوران ان پر الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کی نسل کشی ہو رہی ہے۔وائٹ ہائوس میں جنوبی افریقا کے صدر راما فوسا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ ایک غیر معمولی ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کے خلاف تشدد پر بات کرنا چاہتے تھے جبکہ راما فوسا تجارت پر گفتگو کے خواہاں تھے۔تاہم ٹرمپ نے ملاقات کے دوران دستاویزات جس میں کچھ تصاویر شامل تھیں‘ملاقات کے دوران جنوبی افریقی صدر رامافوسا نے  ٹرمپ کو طنزیہ انداز میں کہا کہ' معذرت میرے پاس آپ کو دینے کیلئے طیارہ نہیں ہے'۔جس پر ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاش آپ ایسا کرتے، اگر آپ کے ملک نے امریکی ائیر فورس کو یہ پیشکش کی تو میں ضرور قبول کروں گا۔