واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ (ہاکر بیچ کرافٹ بی ای۔ 36) ہنگامی لینڈنگ کے دوران مصروف شاہراہ پر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئی ۔پولیس کے مطابق تربیتی پرواز پر موجود سنگل انجن والے چھوٹے طیارے کے پائلٹ کو تکنیکی خرابی کے باعث مصروف شاہراہ پر لینڈنگ کرنا پڑی، کیونکہ طیارے میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ واپس ہوائی اڈے تک پہنچ سکتا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جارجیا کے شہر گینزویل میں پیش آیا، جہاں طیارے نے ہنگامی طور پر سڑک پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ مصروف سڑک پر لینڈ کرتا ہے اور بعد ازاں کئی گاڑیوں سے ٹکرا جاتا ہے