شمع سٹاپ پربے قابو ٹرک سے ایک شخص زخمی ، ہزاروں کانقصان ، ڈرائیور فرار،مسلم ٹائون فلائی اوور پرگتے سے بھرے ٹرک کے بریک فیل ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شمع سٹاپ مین فیروز پور روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر دکانوں میں گھس گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا،پان شاپ منہدم جبکہ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا،حادثے کے باعث ہزاروں روپے مالیت کاسامان ٹوٹ پھوٹ گیا ، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔دوسری جانب مسلم ٹاؤن فلائی اوور پر گتوں سے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہونے پر ٹرک میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا گیا جس سے جنگلے کو نقصان پہنچا۔حادثے کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔